انجمن مہاجرین حسینی رجسٹرڈ امام بارگاہ بلاک نمبر 19 کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف برداری

انجمن مہاجرین حسینی رجسٹرڈ امام  بارگاہ بلاک نمبر 19 کے نومنتخب  ممبران کی تقریب حلف برداری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن مہاجرین حسینی رجسٹرڈ امام بارگاہ بلاک نمبر 19 کے نومنتخب ممبران کی تقریب حلف برداری سیکرٹری جنرل انجمن احمد مسعود زاہدی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

 تقریب میں صدر انجمن ڈاکٹر خورشید انور کاظمی نے ممبران سے حلف لیا ، اس موقع پر بتایا گیا کہ انجمن مہاجرین حسینی کا قیام و رجسٹریشن 1950ء میں عمل میں آئی تھی، جبکہ حال ہی میں انجمن کی تجدید بھی کرائی گئی ہے ۔ تقریب میں ڈاکٹر عباس کاظمی نے محرم الحرام کے دوران انجمن کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات اور عزاداری کے انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالی، شرکاء کی پرتکلف عشائیے سے تواضع بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...