ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں کے مسائل کا ازالہ اور انہیں ریلیف اولین ترجیحات ہے، بابر شہزاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کے مسائل کے حل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا ،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بلدیاتی امور، محکمانہ معاملات اور دیگر مسائل سے متعلق اپنی درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری کارروائی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں،بابر شہزاد رانجھا نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اور انہیں ریلیف کی فراہمی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments