9 مسلح افراد کا زمیندار پر تشدد، درخت سے باندھ کر مارا
9 مسلح افراد کا زمیندار پر تشدد، درخت سے باندھ کر مارا بچوں کے معاملے پر زمیندار رانا رضوان اور ملز موں میں تلخ کلامی ہوئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) قصبہ میانی میں 9 مسلح ملزمان نے زمیندار کو درخت سے باندھ کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق چند روز قبل بچوں کے معاملے پر زمیندار رانا رضوان اور ملز موں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کی مبینہ رنجش پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ رانا رضوان کو مبینہ طور پر درخت سے باندھ کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مارا گیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے پر رانا رضوان کی مدعیت میں 4 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments