زائد پانی لگانے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر مقدمہ

 زائد پانی لگانے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر مقدمہ

زائد پانی لگانے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر مقدمہتو ملزمان نے مبینہ طور پر مزاحمت کرتے ہوئے موبائل فون چھین لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ عطا شہید کے علاقے میں راجباہ للیاں ڈسٹری کے موگھا نمبر 132541/L میں مبینہ ردوبدل کرکے مقررہ حصے سے زائد پانی لگانے ، سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت، موبائل فون چھیننے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں لیاقت علی بھنڈر سمیت 7،8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔محکمہ انہار کے ایس ڈی او منظور خان کے مطابق سب انجینئر کی اطلاع پر وہ موقع پر پہنچے تو ملزمان نے مبینہ طور پر مزاحمت کرتے ہوئے موبائل فون چھین لیا۔ واقعے کی اطلاع ڈرائیور محمد اقبال کے موبائل فون سے ایمرجنسی پولیس 15 پر دی گئی۔پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے ۔ محکمہ انہار حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی موجود ہے ۔ پولیس کی موجودگی میں موگھے کو اس کے اصل ڈیزائن کے مطابق درست کردیا گیا۔پولیس نے محکمہ انہار کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...