مبینہ ہوائی فائرنگ، غیرقانونی پستول اور گولیاں برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 70 جنوبی میں مبینہ ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خضر حیات نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 3 زندہ گولیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں کو مخبر نے اطلاع دی کہ خضر حیات گھر کے سامنے واقع پلاٹ میں کھڑے ہوکر مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کررہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے بغیر نمبر کا 30 بور پستول اور میگزین سے 3 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم اسلحہ رکھنے کا لائسنس یا اجازت نامہ بھی پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments