قائدآباد میں 2 کلو 200 گرام چرس برآمد، مبینہ منشیات فروش گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او قائدآباد ملک محمد اعجاز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گولیوالی کے رہائشی مبینہ منشیات فروش اکرام کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments