دھماکہ ایکسپریس کو بحال کرنے کی تجویز زیر غور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان دن کے اوقات میں چلنے والی دھماکہ ایکسپریس کو بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،جس پر جلد عملدرآمد کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔
اس ضمن میں سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین کے ارکان اسمبلی نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی اور انہیں سرگودھا براستہ ملکوال پنڈ دادن خان لالہ موسی چلنے والی ٹرین کے اوقات کو صبح پانچ بجے کرنے کے علاوہ نئی ٹرین کے اجراء کے حوالہ سے بتایا تو انہوں نے کہا کہ صبح پانچ بجے والی ٹرین کا ٹائم فوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ لالہ موسی اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ٹرین جو کہ دن میں دو دفعہ آتی جاتی ہے۔ اسے بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ریلوے نے مفصل رپورٹ تیار کر لی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments