2026 میں جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی
راہزنی کی وارداتوں میں 55 فیصد کمی، ڈکیتی کی وارداتوں میں 44 فیصد کمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے سال 2025 کے مقابلے میں سال 2026 کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی کا دعویٰ کیا ہے ،ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق پولیس کی حکمت عملی کی بدولت راہزنی کی وارداتوں میں 55 فیصد کمی، ڈکیتی کی وارداتوں میں 44 فیصد کمی، وہیکل چوری کی وارداتوں میں 42 فیصد کمی، وہیکل چھیننے کی وارداتوں میں 40 فیصد کمی، اقدام قتل کے مقدمات میں 29 فیصد کمی، سنیچنگ؍ جھپٹا وغیرہ کے مقدمات میں 29 فیصد کمی، نقب زنی کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی، مویشی چوری کے مقدمات میں 13 فیصد کمی اور قتل کے مقدمات میں 7 فیصد کمی عمل میں لائی گئی ہے اس حوالے سے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کا قیام سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ رواں سال 2026 میں جرائم کی شرح میں یہ نمایاں کمی سرگودھا پولیس کی تمام ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شہریوں کے اعتماد کا نتیجہ ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع سرگودھا کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments