ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب 1 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزاروصول
سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر سے 1,01,79,80,350 روپے کی وصولیاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن نے مالی سال 2026-27ء کے ابتدائی چار ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژن کے چاروں اضلاع سے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ایک ارب 1 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار 350 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے ۔ ضلع سرگودھا 61 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصولی کے ساتھ ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر رہا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن محمد علی نوید نے بتایا کہ یکم جولائی سے 31 اکتوبر 2026ء تک چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر سے مجموعی طور پر 1,01,79,80,350 روپے کی وصولیاں کی گئیں،ضلع وار وصولیوں کی تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا سے 61 کروڑ 15 لاکھ 44 ہزار 855 روپے ، ضلع خوشاب سے 18 کروڑ 53 لاکھ 65 ہزار 680 روپے ، ضلع میانوالی سے 11 کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 623 روپے جبکہ ضلع بھکر سے 10 کروڑ 90 لاکھ 39 ہزار 192 روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اسی عرصے کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈویژن بھر سے مجموعی طور پر 37 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 935 روپے وصول کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments