پیرا فورس ڈولفن فورس فوڈ اتھارٹی اور دیگر فضول محکمے ختم کرنا ہوگا،عامر سلطان چیمہ

پیرا فورس ڈولفن فورس فوڈ اتھارٹی  اور دیگر فضول محکمے ختم کرنا  ہوگا،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دنیا کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں ممالک اخراجات کو کم کرتے ہیں مگر پاکستان میں حکومت محکموں پر محکمے بنا کر معاشی مشکلات پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے۔۔۔

 اگر فوری طور پر اداروں کی تعداد کو کم نہ کیا گیا تو اخراجات نہ صرف کنٹرول سے باہر ہوں گے بلکہ ان اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں پورا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اب حکومت کو ستھرا پنجاب واسا پیرا فورس ڈولفن فورس فوڈ اتھارٹی اور اسی طرح دیگر قسم کے جو فضول محکمے قائم کیے گئے ہیں انہیں ختم کرنا ہوگا اور پنجاب میں ان اداروں کو ختم کر کے صرف اور صرف عوامی سہولت کے لیے کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے کیونکہ جب پنجاب میں واسا ستھرا پنجاب پیرا فورس فوڈ اتھارٹی وغیرہ نہیں تھا اور پیرا فورس بھی عمل میں نہیں آئی تھی تو یہ ادارے بہتر کام کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...