تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے شادی سے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے قانون پر عملدرآمد ضروری :سید افتخار حسین شاہ

تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے شادی سے  قبل ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے قانون  پر عملدرآمد ضروری :سید افتخار حسین شاہ

دریاخان (نمائندہ دنیا )تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کے سرپرست سید افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لیے۔۔۔

 حکومت، سیاسی جماعتوں، علمائے کرام، میڈیا اور معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے علاوہ اس مرض کا تاحال کوئی مؤثر علاج موجود نہیں، لہٰذا تھیلی سیمیا کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔ اٹلی، یونان، مصر اور بنگلہ دیش سمیت یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک نے احتیاطی تدابیر اپنا کر اس مرض پر قابو پایا ہے ۔ یہ وہ ممالک ہیں جن کا شمار 15 سے 20 سال قبل دنیا بھر میں تھیلی سیمیا سے متاثرہ سرفہرست ممالک میں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال پانچ ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...