پٹرولیم سستا ہونے سے متعدد روٹس کے کرایوں میں بھی کمی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث متعدد روٹس کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔۔۔
اڈا منیجر رمضان بھٹی کے مطابق فاروقہ سے سرگودھا 54 کلومیٹر کا کرایہ320روپے سے کم ہو کر280روپے ساہیوال کا کرایہ 100روپے سے کم ہو کر80روپے کر دیا گیا جبکہ فاروقہ سے سیلانوالی18کلو میٹر کا کرایہ بدستور 130روپے وصول کیا جا رہا ہے مقامی شہریوں ،طلبا ،طالبات نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاروقہ سے براستہ ساہیوال سرگودھا گرین بس شروع کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments