لنک روڈ عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کر شکار

لنک روڈ عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کر شکار

سڑک کی خستہ حالی کے باعث آمدو رفت میں شدید دشواریاں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تاریخی قصبہ ناڑی کو مین شاہراہ راولپنڈی روڈ سے مربوط کرنیوالی لنک روڈ ارباب اختیار کی مسلسل عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کر شکار ہو گئی ، 1960کی دہائی میں ناڑی کو میں شاہراہ سے ملانے کیلئے دو کلومیٹر کچے راستے کو اس سڑک میں تبدیل کیا تھا جس کے بعد اس کی تعمیر و مرمت اور توسیع کا کام نہیں ہوا اور اب یہ سڑک استعمال کے قابل نہیں رہی ، علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث انہیں آمدو رفت میں شدید دشواریاں حائل ہیں بالخصوص بارش کے ا یام میں تو گاؤں کی مین شاہراہ سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے ، انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے استدعا کی کہ اس صرخ کی تعمیر و مرمت کئے فنڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...