سرگودھا میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال

 سرگودھا میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال

چار چار گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ نے کاروبار ٹھپ اور گھریلو زندگی مفلوج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، غیر اعلانیہ بندش کے ساتھ چار چار گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ نے کاروبار ٹھپ اور گھریلو زندگی مفلوج کر دی، شہری شدید گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے عاجز آ کر سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں، دکانداروں اور تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ گھروں میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، کاروباری طبقے اور گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ جب بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے تو اس کے باوجود صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کیوں نہیں کی جا رہی؟ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ چار چار گھنٹے کی شیڈول بندش عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...