فضائی آلودگی ، سرگودھا میں کوالٹی انڈیکس 396 ریکارڈ

فضائی آلودگی ، سرگودھا میں کوالٹی انڈیکس 396 ریکارڈ

باریک آلودہ ذرات پی ایم 2۔5 کی مقدار 273۔2 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کی فضا میں زہریلے ذرات کی موجودگی شہریوں کے لیے سنگین تشویش بن گئی۔ عالمی ایٔر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایٔر کے مطابق اتوار کے روز سرگودھا کا ایٔر کوالٹی انڈیکس 396 ریکارڈ کیا گیا، جسے ‘‘خطرناک’’ درجے میں شمار کیا جاتا ہے ، جبکہ فضا میں موجود باریک آلودہ ذرات پی ایم 2۔5 کی مقدار 273۔2 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ صورتحال محض موسمی تبدیلی نہیں بلکہ شہری صحت کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے ، آلودہ فضا میں سانس لینے سے بچوں، بزرگوں، دمہ اور دل و پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ صحت مند افراد بھی کھانسی، گلے اور آنکھوں میں جلن اور سانس کی تکالیف محسوس کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی پر قابو پانے کے دعوے اپنی جگہ، مگر زمینی صورتحال فوری اور مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے ۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، صنعتی اخراج، بھٹوں، گردوغبار اور دیگر آلودگی کے ذرائع کی بلاامتیاز نگرانی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور روزانہ کی بنیاد پر شفاف رپورٹنگ ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...