1ارب 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے تجویز
سیوریج اینڈ ڈرینیج اپ گریڈیشن ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کرنے کی سفارش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کینٹ میں شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی، سیوریج کے مسائل کے خاتمے اور بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 1 ارب 1 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے مالی سال 2026-27 کے لیے تجویز کر دیے گئے ہیں۔ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ، کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی جانب سے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو آگاہ کرتے ہوئے ان منصوبوں کو سیوریج اینڈ ڈرینیج اپ گریڈیشن ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،مجوزہ منصوبوں میں پی اے ایف روڈ کی تعمیر و ترقی، سیوریج فورس مین لائنز بچھانے ، رحمان پلازہ چوک سے اسٹیڈیم چوک اور شامہ چوک سے فوڈ اسٹریٹ تک سیوریج لائن کی تنصیب، 78 چک کے تالابوں سے پی ایچ اے ڈسپوزل تک نالے کی تعمیر، لیاقت کالونی کی مختلف گلیوں میں سیوریج لائن بچھانے اور شامہ چوک سے کلب چوک تک دونوں اطراف برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ڈرین کی تعمیر شامل ہے ،اس کے علاوہ سرگودھا کینٹ کے سیوریج پمپنگ اسٹیشن نمبر 1 سے 13 تک اپ گریڈیشن بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments