ہیوی ٹریفک، تیز رفتاری، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، 2026 میں 270 افراد جاں بحق
183 حادثات ہیوی وہیکل ڈرائیوروں کی خلاف ورزی سے منسوب ،150سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،90فیصد حادثات ڈمپر ٹرکوں کی وجہ سے ہوئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے متعلق حادثات، تیز رفتاری، دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہیں،صورتِ حال کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 2026 کے دوران 270سے زائد ٹریفک حادثات ریکارڈ ہوئے ، جن میں 183 حادثات ہیوی وہیکل ڈرائیوروں کی غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے منسوب کیے گئے ، جبکہ 150 سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،90فیصد حادثات ڈمپر ٹرکوں کی وجہ سے ہوئے ،جبکہ یہ امر باعث تشوش ہے کہ ڈمپرز کی فٹنس، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، غیرقانونی یا غیر محفوظ ڈرائیونگ، دھواں چھوڑنے اور ڈھانپے بغیر ریت و مٹی لے جانے والی گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کا نظام ہونے کے باوجود مناسب عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا،بغیر لائسنس، کم عمر یا نشے کے عادی ڈرائیوروں کو ہیوی گاڑیوں کی ڈرائیونگ سے روکنے کے لیے کوئی میکنزم نہیں ،بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائیاں روایتی طرز کی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج موصول نہیں ہوئے اسی طرح دیگر خلاف ورزی پر عملدرآمد صرف تنبیہ تک محدود ہے ، پنجاب ہائی وے پٹرول، ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کو مشترکہ نگرانی کا نظام بناکر بھی تجربہ کیا جا چکا ہے مگر اس میں بھی متذکرہ شعبو ں کے مابین مناسب کوارڈی نیشن کا فقدان رکاوٹ ہے اور نگرانی کا یہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments