ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

دو سال کے دوران پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دیگر مدات سے 12 کروڑ ر استعمال کیے گئے ، سامان کی خریداری میں بھی گھپلے جنرل سیلز ٹیکس کی 61 لاکھ 24 ہزار روپے کی کٹوتی کیے بغیر ادائیگیاں کیے جانے کی نشاندہی ، اگلے مالی سال میں منتقل کرنے کے معاملے پر بھی سخت اعتراضات

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے ایک اور بڑے انکشاف نے ادارے کی کارکردگی اور حکومتی میرٹ پالیسی پر سوالیہ نشان لگا کر رکھ دیا ہے ، آڈٹ حکام کے مطابق پنجاب مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنشن کے اخراجات کے لیے کوئی بجٹ مختص نہ ہونے کے باوجود گزشتہ دو سال کے دوران پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دیگر مدات سے 12 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ۔ جبکہ جراحی کے ڈسپوزیبل سامان کی خریداری میں بھی مبینہ مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے ، جہاں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سرگودھا کی جانب سے قابلِ اطلاق جنرل سیلز ٹیکس کی 61 لاکھ 24 ہزار روپے کی کٹوتی کیے بغیر ادائیگیاں کیے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جس سے سرکاری خزانے کو ٹیکس وصولی کی مد میں نقصان پہنچایا گیا آڈٹ رپورٹ کے مطابق 32 کروڑ 42 لاکھ 19 ہزار روپے کی ایل پی ادویات کی مجموعی ٹینڈر مالیت کے مقابلے میں نئے مسابقتی خریداری کے عمل کے بغیر کی گئی خریدار میں غیر مجاز مقدار میں ادویات کی خریداری، فارمولری میں شامل نہ ہونے والی ادویات کی فراہمی، مناسب بجٹ کے بغیر ادائیگیوں اور لازمی خریداری کے تقاضوں کی عدم تعمیل پر بھی سنگین اعتراضات اٹھائے ہیں اور س سلسلہ میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت دہرائے گئے آرڈرز کی مقررہ حد سے متعلق قواعد اور محکمہ خزانہ کی ہدایات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ،مزید برآں، واجب الادا مالی ذمہ داریوں کے رجسٹر زمیں اندراج اور ایک مالی سال کے اخراجات کو مقررہ منظوری اور بجٹ کے بغیر اگلے مالی سال میں منتقل کرنے کے معاملے پر بھی سخت اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت میں انتظامی تقرریوں اور ترقیوں کا معاملہ بھی آڈٹ کی زد میں آ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...