غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او عطاء شہید اسد حیات بھوانہ کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے رائفل 223 بور اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور بدمعاشی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کے امن و سکون کو برباد کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments