37 اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 48 ملزم کو گرفتار

 37 اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 48 ملزم کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 37 اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 48 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ منشیات فروش کے قبضے سے 83 بوتلیں ولایتی شراب پکڑی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک رائفل 223 بور، ایک بندوق 12 بور اور پانچ پسٹل 30 بور بھی برآمد کیے گئے۔ مزید کارروائیوں کے دوران جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کارروائیاں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...