خصوصی پریکٹیکل سمولیشن اینڈ کیس بیسڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے تفتیشی افسران کے لیے خصوصی پریکٹیکل سمولیشن اینڈ کیس بیسڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کا مقصد تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، مقدمات کی تفتیش کو قانونی تقاضوں کے مطابق مؤثر بنانا اور پراسیکیوشن و پولیس کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ تربیتی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد قاسم، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مس فوزیہ شفیق اور مس اقصیٰ ارشد شامل تھیں، جنہوں نے تفتیشی افسران کو حقیقی مقدمات اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں عملی تربیت فراہم کی۔سیشن کے دوران PCNF کے زیرِ تفتیش مقدمات کے چالانوں اور متعلقہ عدالتی فیصلوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments