سلانوالی روڈ پر تعمیراتی کام شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

سلانوالی روڈ پر تعمیراتی کام شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

ٹریفک کا نظام درہم برہم، سارا دن گاڑیوں کی قطاریں، آمدورفت شدید متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سلانوالی روڈ پر تعمیراتی کام شہریوں کے لیے عذاب بن گیا، شہر کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی ترقیاتی کاموں کے نام پر ٹریفک کا نظام درہم برہم، سارا دن گاڑیوں کی قطاریں، آمدورفت شدید متاثر، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ اور علاقہ مکین عذاب میں مبتلا ہیں۔ سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا کوئی مؤثر انتظام دکھائی نہیں دیتا، جس کے باعث شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تاجروں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں شہریوں کو سڑکوں پر خوار کرنے کا سلسلہ آخر کب رکے گا؟ کمشنر سرگودھا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کو تعمیراتی کام کے دوران سڑک کی آمدورفت بحال رکھنے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کا پابند بنائیں تاکہ عوام کو مزید اذیت سے بچایا جا سکے ۔لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...