گاجر وں کارس نکال کر فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹھیلے لگ گئے

 گاجر وں کارس نکال کر فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹھیلے لگ گئے

گاجر وں کارس نکال کر فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹھیلے لگ گئے 70 سے زائد مقامات پر جوس حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رت بدلتے ہی شہر میں گاجر وں کارس نکال کر فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹھیلے اور ریڑھیاں لگ چکی ہیں، جنرل بس اسٹینڈ’ ضلع کچہری’ شاہین چوک’ سیٹلائٹ ٹاؤن’ استقلال آباد’ فیکٹری ایریا’ محمدیہ کالونی’ گلوالہ’ کوٹفرید سمیت دیگر آبادیوں میں 70 سے زائد مقامات پر گاجر کا ایسا جوس فروخت ہو رہا ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں نکالا جا رہا’ پہلے تو دوکانداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے درجے کی گاجریں سستے داموں خریدی جائیں جس کے بعد اس میں ایک خاص قسم کا پاؤڈر ڈال کر حسب منشا ذائقے کو تبدیل کیا جاتا ہے اس طرح مضر صحت جوس کے استعمال سے لوگ ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار پڑ رہے ہے ’ ضلعی حکومت اور ذمہ داران کو اس اہم مسئلے کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...