اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار خطرناک صورت اختیار کر گئی
اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار خطرناک صورت اختیار کر گئی رکشوں اور ریڑھیوں کی بے ہنگم آمدورفت نے پیدل چلنا محال بنا دیا
بھیرہ(نامہ نگار) اندرون شہر تجاوزات کی بھرمار خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ رکشوں، موٹر سائیکلوں اور ریڑھیوں کی بے ہنگم آمدورفت نے شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا محال بنا دیا ہے تجاوزات کے علاوہ دکانوں کے سامنے موٹر سائیکلوں کی پارکنگ نے بازاروں کو مزید تنگ کر دیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور بے ہنگم آمدورفت کے باعث خواتین اور بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رش کے باعث رکشہ کراسنگ سے اخلاقی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں اور متعلقہ ادارے اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ محمد شمشیر، رضوان علی، ناصر شاہ اور محمد اختر نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو محض فوٹو سیشن کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا پابند بنایا جائے اور شہریوں کی سہولت کے لیے دن کے اوقات میں اندرون شہر رکشوں، موٹر سائیکلوں اور ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ بازاروں میں ٹریفک کا دباؤ کم اور پیدل چلنے والوں کو محفوظ راستہ میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments