ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر

 ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر

ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر گنجیال بازار اور مختلف محلوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے قائدآباد کا دورہ کیا اور مین بازار قائدآباد، گھنڈی والا چوک پر بیوٹیفکیشن پلان کے تحت مختص جگہوں، ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مین بازار قائدآباد اور گھنڈی والا چوک پر خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختص مقامات کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے قائدآباد کے گنجیال بازار اور مختلف محلوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذریاب ساجد اور مانیٹرنگ سپروائزر نے انہیں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن، کارکردگی اور شہری علاقوں میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جناح لیڈیز پارک قائدآباد کا بھی دورہ کیا اور پارک میں صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پارک سمیت تمام عوامی مقامات پر صفائی کے نظام کو مزید مثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے مین بازار قائدآباد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوہرآبادسہگل چوک اور ڈی پی ایس روڈ پر بیوٹیفکشن پلان اور خوبصورتی وتزئین وآرائش کے لیے مختص پوائنٹ ویگر ایریاز کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سہگل چوک خوبصورتی ،تزئین وآرائش کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لیا 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...