3 بچوں کے باپ کی ہلاکت، ورثاء کا میت رکھ کر احتجاج

3 بچوں کے باپ کی ہلاکت، ورثاء کا میت رکھ کر احتجاج

3 بچوں کے باپ کی ہلاکت، ورثاء کا میت رکھ کر احتجاج غلط انجکشن یا علاج میں غفلت کے باعث ہمارا پیارا زندگی کی بازی ہار گیا، لواحقین

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مبینہ طبی غفلت کے باعث تین بچوں کے باپ کی ہلاکت کے واقعے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔ نجی ہسپتال میں معروف سکن سپیشلسٹ کے زیر علاج شہری کی موت کے بعد ورثاء نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی لیب کے سامنے میت سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر غلط انجکشن یا علاج میں غفلت کے باعث ان کا پیارا زندگی کی بازی ہار گیا، جس سے تین معصوم بچوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آر پی او، ڈی پی او سرگودھا اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے ، علاج اور انجکشن کے تمام معاملات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروانے اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...