پی ایچ اے لوک میلہ بلال خان و ہمنوا نے سماء باندھ دیا
پی ایچ اے لوک میلہ بلال خان و ہمنوا نے سماء باندھ دیا لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ پروگرام کے اختتام تک موجود رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے لوک میلہ 2026ء کی تقریبات جاری، ملکی تہذیب و ثقافت کے رنگوں میں قوالی نائیٹ کا اہتمام، بلال خان و ہمنوا نے سماء باندھ دیا، لوگ خوشی سے نہال اور جھومتے دکھائی دیٔے ، پی ایچ اے لوک میلہ کے انعقاد پر شرکاء کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا، ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیر اہتمام پی ایچ اے لوک میلہ 2026ء کے انعقاد کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اہل سرگودھا نے خوشی کا اظہار کیا اور میلہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے صحت مندانہ تفریحی سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات اور ہارٹیکلچر ایجنسی کے اقدامات کو سراہا، لوک میلہ کے تیسرے روز قوالی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں معروف قوال بلال خان و ہمنوا نے سماء باندھ دیا، یہاں لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ پروگرام کے اختتام تک موجود رہے اور گلوکاروں سے اپنے پسندیدہ نغموں کی فرمائش کا سلسلہ بھی جاری رہا، دوسری جانب جھولوں اور فوڈ کورٹ میں بھی بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا جہاں بچوں کی خوشی دیدنی تھی جو اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ میلہ کی تقریبات سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیٔے اور ان معصوم بچوں کے کھلے ہوئے چہروں نے ہر طرف نئے رنگ بکھیر دیٔے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments