ہسپتال میں طبی فضلے کو تلف نہ کرنے سے بیشتر علاج گاہیں بیماریاں پھیلانے لگیں 

ہسپتال میں طبی فضلے کو تلف نہ کرنے سے بیشتر علاج گاہیں بیماریاں پھیلانے لگیں 

ہسپتال میں طبی فضلے کو تلف نہ کرنے سے بیشتر علاج گاہیں بیماریاں پھیلانے لگیں طبی فضلے کو ہسپتالوں کی ملحقہ اور عقبی دیواروں کے ساتھ ہی پھینک دیا جاتا ہے ،استعمال شدہ سرنجوں، بوتلوں کے ڈھیر جمع ،بعض جگہوں پرآگ لگا دی جاتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں طبی فضلے کو محفوظ اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق تلف نہ کرنے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا اور بیشتر علاج گاہیں بیماریا ں پھیلانے کا موجب بننے لگی ہیں،سرویلنس ٹیم کی جانب سے صوبائی حکام کو ارسال کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں میڈیکل ویسٹ کو حکومتی ایس او پیز کے تحت تلف کرنے کا منصوبہ کئی سال سے تنازعات اور انتظامی مسائل کا شکار ہے ، جس کے باعث اس پر عملی پیش رفت مسلسل تاخیر کا شکار چلی آرہی ہے ،متعدد ہسپتالوں میں طبی فضلے کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے تلف کرنے کے بجائے ہسپتالوں کی ملحقہ اور عقبی دیواروں کے ساتھ ہی پھینک دیا جاتا ہے ، جہاں استعمال شدہ سرنجوں، بوتلوں اور دیگر طبی اشیا کے ڈھیر جمع ہو جاتے ہیں،بعض جگہوں پر تو کھلے عام آگ لگا دی جاتی ہے ،طبی فضلے کو اس طرح کھلے عام پھینکنا نہ صرف انفیکشن اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں، ان کے لواحقین، ہسپتال ملازمین اور اردگرد کے رہائشیوں کی صحت کو بھی خطرات سے دوچار کر سکتا ہے ۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ میڈیکل ویسٹ کی محفوظ تلفی کے لیے حکومتی سطح پر ایس او پیز اور ضابطہ کار موجود ہونے کے باوجود ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا جا سکا اور کئی سال سے جاری منصوبے کے تنازعات کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...