غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے پر شہری کو 15ہزارجرمانے کی سزا
عدالت نے غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے پر شہری کو 15 ہزار جرمانے کی سزاسنادی
لاہور(اپنے خبر نگارسے )تفصیلات کے مطابق شیروں اور اژدھوں کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا،محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے شہری بلال کے فارم ہاؤس سے 27 جانور برآمد کئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے تمام جانور ابتدائی طور پروائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔وائلڈ لائف نے 1شیر،2اژدھے ،3لومڑیاں،1لگڑبگڑ ،2بندر،1 خرگوش،2 چیل،8سفید چوہے ،5نیولے اور2 بلیاں قبضے میں لے لیں۔