متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل ،تنزلی،معطلی

 متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل ،تنزلی،معطلی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر رضوان خان کے عہدہ میں تنزلی جبکہ ایس ایچ او شاہدرہ ٹا ؤن دلاور حسین کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او موچی گیٹ عظیم انور کو ٹبی سٹی، ایس ایچ او شاد باغ انسپکٹر مقصو د گجر کوشاہدرہ ٹا ؤن،ایس ایچ او مناواں سب انسپکٹر فاروق اعظم کورائیونڈ سٹی، انسپکٹر سیف اللہ نیازی کوشادباغ، انسپکٹر سہیل شہزاد کو مناواں، انسپکٹر افضل ڈوگر کوباغبانپورہ،سب انسپکٹر اسداللہ کومصطفی آباداورسب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات کیا ۔انتظامی بنیادوں پر ایس ایچ او ٹبی سٹی محمد زبیر جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مستی گیٹ شہریار بٹ اورایس ایچ او مصطفی آباد ادریس قریشی کو پولیس لا ئنز کلوز کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں