رواں ماہ شہر سے بھاری ناجائز اسلحہ برآمد ، 1734ملزم گرفتار

رواں ماہ شہر سے بھاری ناجائز اسلحہ برآمد ، 1734ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔۔۔

کرائم کنٹرول اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے پولیس کارکردگی اور سہولیات کے معیار میں بہتری کے لئے مربوط سٹریٹیجک اور آپریشنل اقدامات کئے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال کے ابتدائی اڑھائی ماہ کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر میں 25483 جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے ۔سی سی پی او نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے والے افراد اور ناجائز اسلحہ کے خلاف رواں ماہ گرینڈ آپریشن کے دوران 9 کلاشنکوفیں،127 رائفلز،89 بندوقیں، 1525 پسٹلز اور ریوالور جبکہ 10 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرکے 1734 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے والے 234 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں