ریس کورس پارک: 14 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ریس کورس پارک: 14  جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور( سپیشل کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس یونٹ کی خصوصی ٹیم نے ریس کورس پارک میں 14 جواریوں کو جواکھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہ

 ،ملزموں میں سرغنہ امجد جاوید جٹ اور عامر بٹ بھی شامل ہیں جن پر پہلے بھی قمار بازی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق ملزموں میں امجد جاوید جٹ،عامر بٹ، واصف اقبال، محمد اختر، محمد کاشف، ذیشان طارق، شاہد رشید،توقیر علی،سلطان محمود، شاہد علی،غضنفر اسلام،عمران سعید،توقیر علی،یاسر خان شامل ہیں جبکہ ان سے داؤ پر لگے 4 لاکھ 50ہزار روپے ، موبائل فونز اور آلات قمار بازی بھی برآمد ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں