قربانی کے جانورخریدنے جانے والے سے ڈاکو8لاکھ چھین کرفرار

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)مریدکے نارووال روڈ پرڈاکو دن دہاڑے قربانی کے جانور خریدنے کے لئے جانے والے سے 8لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے.
بتایا گیا ہے کہ مشتاق کیری ڈبہ میں قربانی کے جانور خریدنے کے لئے شیخوپورہ منڈی جا رہا تھا کہ مریدکے نارووال روڈ اونچا پنڈ کے قریب 3 ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ، مدعی اشفاق نے تھانہ نارنگ مقدمہ اندراج کے لئے درخواست جمع کروا دی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔