دیرینہ دشمنی پر30سالہ نوجوان قتل
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع سلامت پورہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
گزشتہ روزنوجوان نورحسین اپنی دکان پر موجود تھا کہ ملزموں نے فائرنگ کردی، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔