نماز کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آبادکے علاقے۔۔۔
مسعود آباد میں منان نامی شہری جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آیا ہوا تھا اس دوران مسجد کے باہر سے نامعلوم ملزمان اسکی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔