گیس سلنڈروالی گاڑیوں کیخلاف آپریشن،10 ملز م گرفتار
اوکاڑہ،دیپالپور(خبر نگار،تحصیل رپورٹر) پٹرولنگ پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈروالی گاڑیوں کیخلاف بلا تفریق آپریشن کرتے ہوئے 10 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکیاں بھومن شاہ،قلعہ سوندھا سنگھ اورسکھ پورکے افسروں نے گشت کے دوران ملزموں فیاض احمد،محمد اسلم،اقبال،رشید احمد،عرفان مسیح،تنویر اقبال اورمحمد احمد کیخلاف تھانہ جات سٹی،صدر دیپالپور،حویلی لکھا،حجرہ شاہ مقیم میں مقدمات درج کرواکر ملزموں کو پابند سلاسل، جبکہ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروادیا، پولیس چوکیوں چکنمبر48ٹوایل اور میراں شاہ سے پٹرولنگ افسروں نے 3ملزموں محمد اقبال،شہزاد احمداورمحمد آفتاب کیخلاف مقدمات درج کروادیئے ۔