مبینہ پولیس مقابلہ ،1ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار
اوکاڑہ(خبر نگار) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، 2 ڈاکو فرار ہوگئے ۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں 3 ڈاکو شہری ثاقب سے دیپالپور روڈ نزد ساؤتھ سٹی ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور چک 36 جوڑے روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرفائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،2 ڈاکو فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد عرف ساجو کے نام سے ہوئی ہے ، زخمی ڈاکو سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو قتل، رہزنی اور ڈکیتی کی 47 وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے ، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔