لڑائی جھگڑوں میں چار افراد زخمی

لڑائی جھگڑوں میں چار افراد زخمی

کامونکے (نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بہن بھائی سمیت چار افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔

گذشتہ روز بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر محلہ اسلام آباد کے عمران اور اُسکی بہن کو محلہ دار قاسم نے تشدد کانشانہ بنایا۔ ٹبہ محمد نگرکے سلیمان کو عدیل،صدیق نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سابقہ رنجش پر حبیب پورہ کی عشاء سے مظہر،رفاقت اور ندیم نے مار پیٹ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں