بوگس چیک کا اشتہاری دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مغلپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے فنانشل کرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مغلپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عدنان خالق کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری محمد اشرف کو لیں دین کے معاملے میں بوگس چیک دیا تھا۔