ملزموں نے معمولی تلخ کلامی پر 3افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملزموں نے معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 424 چک میں فہد کا عمر دراز سے معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا ۔۔
جس پر ملزم نے اپنے دیگر 14 ساتھیوں کے ہمراہ اسے بھائی اور کزن سمیت قابو کرلیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔