اووربلنگ : نیب انکوائری مکمل، لیسکو چیف سمیت 3 افسر ذمہ دار قرار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ کی انکوائری آخری مراحل میں داخل،نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کرلیں، رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائیگی۔ لیسکو نے صارفین کو 2024 میں کروڑوں کے اضافی بل ڈالے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو چیف، سی ایس ڈی اور کمرشل افسر ابتدائی انکوائری میں ذمہ دار قراردیئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب کے نوٹس میں آنے پر اب اسی ہفتے انہیں بریفنگ دی جائیگی جسکے بعد انکوائری پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اووربلنگ کے ذمہ دار لیسکو افسروں کیخلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو دو تین ماہ سے تاخیری حربے استعمال کرتی آرہی تھی کہ انکوائری مکمل نہ ہوسکے۔