نامعلوم افراد کی 2راہگیروں پر فائرنگ ، دونوں محفوظ رہے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم ملزموں نے 2راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ ریڈیکس روڈ پر محمد شعیب اپنے دوست کے ہمراہ پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران دو مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ دونوں محفوظ رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔