کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش  پذیر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کوائف کی چھان بین کی جہاں ملزم بابرحسین، نعمان اعجاز اور ارسلان قیوم تھانے میں کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر رہائش پذیر پائے گئے ۔پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں