بلوچنی :ڈاکوؤں نے 2شہریوں کو لوٹ لیا

بلوچنی(نمائندہ دنیا )تھانہ بلوچنی کی حدود میں ڈاکوؤں نے 2شہریوں کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ نہر پل 94 آٹی کے پاس گزشتہ رات ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر محمد راشد جٹ سے موٹر سائیکل اور محمد وقاص آرائیں سے موبائل اور نقدی لوٹ لی ،علاوہ ازیں ملزمان نے 94 رب آٹی کے رہائشی نوجوان بلال کو ڈنڈے مار کر زخمی بھی کر دیا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ، اس کے شور پراہلِ علاقہ آگئے اور ڈاکو فرار ہو گئے ۔شہریوں نے 15 پر کال کر دی تاہم پولیس حسب روایت دیر سے پہنچی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو جب لوٹ مار کررہے تھے عین اس وقت تھانہ کی گشت موبائل اسی روڈ پر اڈا جوہل میرج ہال کے سامنے ناکہ لگا کر عوام کی چیکنگ میں مصروف تھی۔