مہندی پر فائرنگ، اہلکاروں پر حملہ 80افراد کیخلاف مقدمہ درج

کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا )مہندی تقریب میں فائرنگ، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے وردیاں پھاڑنے والے 20 نامزد سمیت80 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
گزشتہ رات نجی ہائوسنگ کالونی کھڈیاں میں ملزموں نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لئے گئے ساتھی بھی چھڑوا لئے تھے ۔ پولیس نے ملزم سرفراز،اشفاق،منظور، علی شیر، ارشد ودیگرکیخلاف کارروائی شروع کردی۔