قصور:گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، ملزموں کیخلاف مقدمہ

قصور:گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، ملزموں کیخلاف مقدمہ

قصور (نمائندہ دنیا) گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کے خلاف پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

چٹی کھوئی کے رہائشی محمد اسلم ولد محمد اکبر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اویس علی وغیرہ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے ۔ اس دوران محمد شریف مذکور نے للکارا مارتے ہوئے کہا کہ اسلم اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مار دو۔ اویس علی نے عنصر کے سر اور ماتھے پر ڈنڈوں کے وار کیے ، جبکہ وحید نے دستی سوٹے سے حملہ کیا جو ساجد علی کے سر، ماتھے اور آنکھ پر لگا۔ اسی طرح نسیم بی بی نے سوٹے کا وار روشنا بی بی پر کیا جو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر لگا۔ عائشہ بی بی نے اینٹ کا وار کیا جو روشنا بی بی کی کمر پر لگا، بعد ازاں اسے گھونسے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں