ایکسپائراشیاتلف،فوڈ اتھارٹی کا 6 دکانداروں کو پونے دو لاکھ جرمانہ

ایکسپائراشیاتلف،فوڈ اتھارٹی کا  6 دکانداروں کو پونے دو لاکھ جرمانہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موٹر وے ایم تھری مرید والا ریسٹ ایریا میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 دکانداروں کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فوڈ اتھارٹی آمنہ رفیق نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ چیکنگ کی ، باسی سبزیاں، جوس، ایکسپائر بریڈ، کیک اور بسکٹ برآمد ہونے پر تلف کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں