جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مقصود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں لڑکی کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم گھر میں داخل ہو گیا اور اسکی بیٹی کو قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ا قانونی کارروائی شروع کر دی ۔