تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے اہلکاروں پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں سرکاری ٹیمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مصروف تھیں کہ اس دوران ملزموں نے اہلکاروں کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔