وزیرآباد:بیرون ملک مقیم پاکستانی کے گھر سے زیورات ،رقم اور گھڑیاں چوری

وزیرآباد:بیرون ملک مقیم پاکستانی کے  گھر سے زیورات ،رقم اور گھڑیاں چوری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بیرون ملک مقیم نواحی موضع ٹھٹ کے رہائشی زبیر حسین چٹھہ اور شعبان چٹھہ کے گھر سے چور لاکھوں روپے کے زیورات ، رقم اور قیمتی اشیا لے گئے ۔

 متاثرہ فیملی کے مطابق واردات میں 70 لاکھ سے روپے زائد کے طلائی زیورات نقدی گھڑیاں ودیگر سامان چوری ہوا ۔بتایا گیا ہے کہ چٹھہ برادران کی والدہ کو بیمار ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تو نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں